ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آپ ممبر اسمبلی دنیش موہنیا کی ضمانت عرضی مسترد، خاتون سے بدسلوکی کا ہے الزام

آپ ممبر اسمبلی دنیش موہنیا کی ضمانت عرضی مسترد، خاتون سے بدسلوکی کا ہے الزام

Tue, 28 Jun 2016 11:25:53    S.O. News Service

نئی دہلی27جون؍(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)دہلی میں عام آدمی پارٹی کے ممبر اسمبلی دنیش موہنیا کی ضمانت عرضی مسترد ہو گئی ہے۔موہنیا کو ان کے علاقے کی کچھ خواتین کے ساتھ مار پیٹ اور بدسلوکی کے الزامات کے بعد ہفتہ کو گرفتار کیا تھا۔عام آدمی پارٹی بھی مکمل طور پر آپ ممبر اسمبلی کے حق میں ہے اور موہنیا کی گرفتاری کے بعد دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ٹویٹ کرکے کہا تھا کہ ان کے اراکین اسمبلی کے خلاف دہلی میں فرضی کیس درج کرائے جا رہے ہیں اور پی ایم مودی نے دہلی میں ایمرجنسی لگادی ہے۔


Share: